حیدرآباد۔ بودھن میں آج شام ہلکی کشیدگی پیدا ہوگئی جب بی جے پی ورکرس نے شہر میں ایک مقام پر ’ نظام چوک ‘ کا نام رکھے جانے پر اعتراض کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ کہا گیا ہے کہ ٹی آر ایس کونسلر میر نظیر علی کے وارڈ میں ایک چوراہے کا نام نظام چوک رکھنے کے سلسلہ میں بودھن میونسپل کونسل کے گذشتہ اجلاس میں قرار داد منظور ہوئی تھی ۔ قرارداد کی مطابقت میں آج میونسپل حکام نے یہ بورڈ آویزاں کیا ۔ اچانک ہی بی جے پی کارکن وہاں جمع ہوگئے اور انہوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے بورڈ اکھاڑ دیا ۔ اس موقع پر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ یہ بورڈ میونسپل کونسل کی قرار داد کی مطابقت میں آویزاں کیا گیا تھا ۔
