بودھن میں کوآپشن ممبران کیلئے 13 درخواستیں داخل

   

Ferty9 Clinic

بودھن ۔ بودھن بلدیہ کی مخلوعہ چار کوآپشن ممبرس کی نشستوں کو پر کرنے مستحق افراد سے طلب کی گئی درخواست داخل کرنے کی مقرر آخری تاریخ 25 ؍ جولائی سہ پہر تک جملہ 13 افراد نے اپنے پرچہ نامزد گیاں داخل کیں ۔ کمشنر بلدیہ رام لنگم کے مطابق پیر 27 جولائی کو پرچہ نامزگیوں کی جانچ پڑتال ہوگئی اور اسی روز امیدواروں کو انتخابات سے دستبردار ہونے کا موقعہ رہے گا ۔ کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ اگر چار سے زائد امیدوار انتخابی میدان میں برقرار رہے تو پھر اندرون پندرہ یوم بلدیہ بودھن کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائیگا اور رائے شماری کے ذریعہ چار امیدروں کا انتخاب ہوگا ۔ واضح ہو کہ 38 رکنی کونسل بودھن میں کوآپشن ممبرس کی مخلوعہ چار میں سے تین نشستیں ‘ ایک مرد اور دو مسلم خواتین کے لئے محفوظ ہے ۔ اور ایک چوتھی نشست عام زمرہ کے فرد کو انتخاب لڑنے کے لئے مستحق قرار دیاگیا ۔ واضح ہو کہ 38 رکنی بودھن بلدی کونسل میں ٹی آر ایس پارٹی کو مکمل اکثریت حاصل ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کواپشن کی چار نشستوں میں سے ایک نشست ٹی آر ایس پارٹی ‘ مجلس کو دینے رضامندہے ۔