بودھن میں کورونا کے روزانہ ٹسٹ جاری

   

بودھن۔ بودھن کے ضلع گورنمنٹ ہاسپٹل میں کوویڈ 19 سے متاثرہ مشتبہ افراد کا روزانہ معائنہ جاری ہے۔ آج 25 افراد کی جانچ کی گئی جن میں پانچ کی رپورٹ پازیٹیو پائی گئی۔ گذشتہ روز 19کا ٹسٹ کیا گیا جن میں پانچ کی رپورٹ مثبت پائی گئی ۔یہاں گورنمنٹ ہاسپٹل کے علاوہ منڈل سطح پر بھی مشتبہ مریضوں کی جانچ کی جارہی ہے جہاں سے بھی روزانہ ایک دو کی مثبت رپورٹ وصول ہونے کی اطلاع ہے۔ کورونا وائرس کے خوف سے اہم دفاتر کے دورازے بند کردیئے گئے کسی بھی کم سے دفتر کا رخ کرنے والوں سے ان کے مسائل پر مبنی یادداشتیں دفاتر کے سامنے موجود خصوصی باکس میں ڈال دینے کی ہدایت دی جارہی ہے۔