بودھن میں گیاس ڈیلیوری بوائز چوری کرتے ہوئے گرفتار

   

Ferty9 Clinic

بودھن ۔ بودھن میں دکشت گیس ایجنسی سے تعلق رکھنے والے گیس ڈیلیوری بوائز مبینہ طور پر مہربند پکوان گیس سلینڈر میں سے دو تا تین کیلو گیس نکال کر خالی سلینڈر میں بھر رہے تھے ۔ شکرنگر کالونی میں واقع سنسان مقام بال بھون کے پاس گیس کمپنی کا آٹو روک کر ایک مخصوص آلہ کی مدد سے گیس چوری کا کام انجام دے رہے تھے ۔ مقامی نوجوانوں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔