بودھن میں 12 جنوری کو 16 افراد کوویڈ سے متاثر

   

Ferty9 Clinic

بودھن ۔ پڑوسی ریاست مہاراشٹرا جہاں گذشتہ دو ماہ سے کورونا وائرس وباء اور نئی وباء اومی کرون کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسیس اب اپنے قدم بڑھاکر مہاراشٹرا کی سرحد عبور کرتے ہوئے بودھن ڈیویژن میں داخل ہوگیا ہے ۔ حالانکہ گذشتہ ایک ہفتہ سے ریاست مہاراشٹرا کی سرحد عبور کرکے بودھن میں داخل ہونے والے افراد کی طبی جانچ کیلئے سرحد پر ایک میڈیکل ٹیم موجود ہے ۔ گذشتہ دو دنوں سے بودھن ضلع ہاسپٹل میں جاری مشتبہ افراد کی جانچ کے دوران پہلے دن 11 جنوری کو 13 افراد کی رپورٹ مثبت پائی گئی اور آج 12 جنوری کو 30 مشتبہ افراد کا معائنہ کیا گیا جن میں سے 16 افراد مرض کوویڈ سے متاثر پائے گئے ۔ اچانک بودھن میں بڑھتی ہوئی کورونا وائرس کی لہر کو دیکھ کر عوام میں تشویش پائی جارہی ہے ۔