بودھن میں 19 اکتوبر کو تفہیم ختم نبوت ورکشاپ

   

عوام و خواص سے شرکت کرنے جمعیۃ العلماء بودھن کی اپیل
بودھن ۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی صدر جمعیۃ العلماء بودھن کے بموجب آج بعد نماز جمعہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جمعیۃ العلماء بودھن کے زیر اہتمام منعقدہ پریس میں تمام مسلمانوں سے خاص طور پر اماموں سے اور نوجوانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ بودھن میں ایک روزہ تفہیم ختم نبوت ورک شاپ منعقد ہونے والا ہے جس میں ایمان کو بچانے کے لئے نئے فتنوں سے بچنے کے لئے ریاست کے ماہر علماء کرام کے بیانات ہوں گے اور یہ ورک شاپ 19 اکتوبر کی شام تک تمام شرکاء کے لئے مفت طعام کا نظم ہے۔ اقراء ماڈل اسکول رئیس پیٹ میں یہ ورکشاپ منعقد ہوگا۔ تمام حضرات اس میں ضرور تشریف لائیں۔ حضرت مفتی سعید اکبر نقشبندی نے علماء اور تمام بڑے طلبہ سے شرکت کی خواہش کی۔ اس پریس کانفرنس میں حافظ محمد غیاث الدین، مفتی منصور قاسمی، مفتی یوسف قاسمی، حافظ شیخ نصیر، مولانا محمد عبدالحمید السائح قاسمی، نظام پٹیل، سید گلشنی، عابد ایڈوکیٹ، کلیم پٹیل بچکنڈہ، اظہر ٹراویلس، مستان کارکن، حافظ احمد پاشاہ اور دیگر موجود تھے۔