بودھن /25 جنوری (ذریعہ میل ) محمد فخرالدین کے بموجب بزم اردو ادب بودھن کے زیر اہتمام 27 جنوری بروز ہفتہ 9 بجے شب بمقام نظامیہ ہائی اسکول نزد مسجد عثمانیہ بودھن میں کل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس موقع پر شیخ احمد ضیاء کی چوتھی نشری تصنیف ’’ مجھے کچھ کہناہے ‘‘ کی تقریب رسم اجراء حضرت سید مسعود عالم مدنی کی خدمات کے اعتراف میں مسعود عالم مدنی ایوارڈ شہر بودھن کی کسی منتخبہ ادبی شخصیت کو پیش کیا جائے گا ۔ ادبی اجلاس کی صدارت جناب محمد علیم الدین سابقہ کونسلر بلدیہ اور مشاعرہ کی صدارت جناب پاشاہ محی الدین سابقہ صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی کریں گے ۔ ادبی اجلاس میں ضلع کے نامور اردو اسکالرس اظہار خیال کریں گے ۔ مشاعرہ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ شعراء جناب نعیم اختر خادمی ( برہان پور ، مدھیہ پردیش ) جناب حامد بھساولی ، جناب نعیم فراز ، جناب التمش طالب مہاراشٹرا، جناب صابر کاغدنگری ، جناب امجد سلیم کریم نگر ، جناب وحید پاشاہ قادری حیدرآباد، جناب ٹیپیکل جگتیالی و ضلع نظام آباد کے مدعو شعراء کرام شرکت کریں گے ۔