بودھن ۔ بودھن منڈل لیگل سرویس کمیٹی کے زیر اہتمام آج بودھن کے ایک اردو میڈیم خانگی اسکول میں منعقدہ اجلاس سے پرنسپل جونیر سیول جج محمد غوث پاشاہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنظیم UNO کی جانب سے آج 15 اکٹوبر کو مرحوم ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے یوم پیدائش کے دن عالمی یوم اطفال کے طور پر منائے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔ معزز جج نے کہا کہ ہر ایک مذہب میں تعلیم کو کافی اہمیت دی گئی ہے۔ غوث پاشاہ نے اجلاس میں شریک طلبہ کو دستور ہند سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ بچہ مزدوری اور کم عمر میں کی جانے والی شادی کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے کاموں میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہے۔ معزز جج نے بچوں کو عام شہریوں کو حاصل حقوق سے واقف کروایا ۔ اجلاس میں بار اسوسی ایشن بودھن کے سکریٹری ڈاکٹر سمیا ، واجد حسین ایڈوکیٹ ، میر واجد علی ثناء پٹیل سوشیل ورکر کے علاوہ دیگر نے مخاطب کیا۔
