بودھن ۔16 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی بودھن و مشیر حکومت تلنگانہ پی سدرشن ریڈی نے آج گورنمنٹ جونئیر کالج بودھن کا دورہ کیا اس موقع پر پرنسپل کالج نکہت کوثر نے رکن اسمبلی سدرشن ریڈی کا خیر مقدم کیا اور انہوں نے گورنمنٹ جونئیر کالج میں جاری تعلیمی سرگرمیوں سے اُنھیں واقف کروایا ۔ پرنسپل نے رکن اسمبلی کو واقف کرواتے ہوئے بتایا کے کالج ہذا میں زیر تعلیم 1036 طلبہ پیشہ ورانہ کورسس کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ پرنسپل نے معزز ایم ایل اے کو بتایا کالج میں پرنٹر نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کالج ہذا کو باؤنڈری وال نا ہو نے کی وجہ سے غیر مجاز افراد کالج ہذا میں داخل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے بعض،طلبہ وطالبات کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ رکن اسمبلی بودھن نے سرکل انسپکٹر پولیس بودھن وینکٹ نارائنا کو طلب کر کے غیر مجاز افراد کو کالج میں داخل ہونے سے روکنے کی ہدایت دی۔
