بودھن ہاسپٹل میں مزید دو ڈائیلاسیس مشینوں کا افتتاح

   

بودھن ۔ 14 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ہاسپٹل بودھن میں موجود ڈائیلاسیس سنٹر کا آج راجیو گاندھی ہنمنتو نے ڈی سی ایچ ایس ڈاکٹر شیوشنکر آر ڈی او بودھن امباداس راجیشور تحصیلدار بودھن گنگا دھر کے ہمراہ دورہ کیا اور انہوںنے ڈئیلاسیس سنٹر میں مزید دو نئے ڈائیلاسیس مشینوں کا افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر موجود ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ راملو سے بودھن ہاسپٹل میں موجود ڈائیلاسیس مرکز سے استفادہ کنندگان کی تفصیلات دریافت کی۔ ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق تاحال روزانہ پندرہ مریضوں کو ڈائیلاسیس کی سہولت فراہم کی جارہی تھی۔ دو مشینوں کا اضافہ کئے جانے کے بعد روزانہ 21 مریض بودھن میں قائم اس ڈئیلاسیس مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ڈی سی ایچ ایس ڈاکٹر شیو شنکر نے بتایا۔ نظام آباد اور آرمور میں ڈئیلاسیس مراکز کے قیام کے بعد ضلع نظام آباد میں موجود ڈائیلاسیس سے مریضوں کو سہولت حاصل ہو رہی ہے۔ بودھن ہاسپٹل میں ڈاکٹرس کی قلت کے تعلق سے بعض قائدین و مریضوں کی جانب سے کی گئی شکایت پر ضلع کلکٹر نے آر ڈی او بودھن سے فوری عارضی طور پر ڈاکٹرس کا تقرر عمل میں لانے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے ہاسپٹل میں زیر علاج مریضوں سے دواخانہ میں دی جارہی طبی امداد و علاج معالجہ کے تعلق سے عملے کے افراد کے طور طریقہ و رویہ کے تعلق سے دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحیم ڈاکٹر راہول اور دواخانہ کے عملے کے افراد بھی موجود تھے۔