بورس جانسن ’’برطانیہ کے ٹرمپ‘‘ : میڈیا

,

   

Ferty9 Clinic

تہران۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اس وقت ایرانی اخبارات میں نئے وزیراعظم بورس جانسن سے متعلق نہ صرف خبریں بلکہ مضامین بھی شائع ہورہے ہیں جہاں کئی اخبارات نے بورس جانسن کا موازنہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے کیا ہے۔ یاد رہے کہ بورس جانسن ایک ایسے وقت برطانیہ میں اقتدار حاصل کررہے ہیں جب برطانیہ کی جانب سے ایک ایرانی آئیل ٹینکر کو ضبط کئے جانے کے واقعہ اور گزشتہ ہفتہ ایران کی جانب سے ایک برطانوی بحری جہاز کو ضبط کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ ایران کے تقریباً تمام روزناموں میں بورس جانسن کے وزیراعظم برطانیہ بننے کی خبروں کو صفحہ اول پر شائع کیا گیا ہے۔ اصلاح پسند اخبار ’’سا زندگی‘‘ نے صفحہ اول کی شہ سرخی کچھ اس طرح ترتیب دی ہے۔ ’’برٹش ٹرمپ‘‘ اور تصویر میں بورس جانسن کو ان کی کامیابی کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اسی طرح دیگر اخبارات نے بھی ان کا موازنہ صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ سے کیا ہے جس میں بعض اخبارات کے کارٹون بھی بڑے دلچسپ رہے جن میں اخبار ’’جام جم‘‘ کا نام قابل فکر ہے۔