بورس جانسن نے میکرون سے ملاقات کے وقت میز پر پیر رکھ دیا

   

Ferty9 Clinic

پیرس ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پیرس کے ایلیسی پیالیس میں صدر فرانس ایمانیول میکرون سے بات چیت کے دوران دونوں کے درمیان رکھی ہوئی میز پر پیر رکھے ہوئے دکھایا گیا ہے جو آداب کے مغائر ہے جس پر جانسن پر کافی تنقیدیں کی گئی ہیں۔ دوسری طرف ایک ایسا ویڈیو بھی منظرعام پر آیا ہے جہاں دراصل جانسن کو میکرون کی جانب سے ایک لطیفہ سنائے جانے کے بعد ردعمل کے طور پر ایسا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ میکرون کی جسمانی زبان (باڈی لینگویج) بتارہی ہیکہ میز کو پیر رکھنے کے اسٹول کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔