بورس جانسن کوکورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ

   

لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اومی کرون کے پیشِ نظر کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ لگوا لیا ہے۔میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بوسٹر شاٹس لگواتے وقت ڈاکٹرز سے گفتگو کی اور شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے کہا کہ تمام شہری اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کیلئے بوسٹر شاٹس لگوائیں، برطانیہ میں ابھی تک 18.6 ملین بوسٹر شاٹس لگا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم کورونا ویرینٹ کے خلاف ایک بڑی اور مضبوط دیوار کھڑی کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ کورونا کی نئی خطرناک قسم اومی کرون ہندوستان بھی پہنچ گئی ہے۔ ہندوستان میں اومی کرون کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ متاثرین کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ ممکنہ دیگر کیسز کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔