بورس جانسن کے جلد انتخابات کرانے کی تجویز مسترد

   

Ferty9 Clinic

لندن ،5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ نے وزیر اعظم بورس جانسن کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں 15 اکتوبر کو ملک میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس سے مسٹر جانسن کی بر یگزٹ پالیسی (برطانیہ کے یوروپی یونین سے باہر ہونے کے عمل) کو ایک اور جھٹکا لگا ہے جنہوں نے کہا تھا کہ کسی بھی صورت میں 31 اکتوبر تک برطانیہ بغیر کسی معاہدہ کے یوروپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔برطانیہ کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں یعنی ہاؤس آف کامنس میں مسٹر جانسن کی تجویز پر ہونے والی ووٹنگ میں 298 ممبران پارلیمنٹ نے اس کی حمایت کی جبکہ 56 ممبران پارلیمنٹ نے اس کی مخالفت کی۔ اس سے پہلے بغیر کسی معاہدہ کے بریگزٹ کو روکنے کے لئے پارلیمنٹ میں ایک تجویز بھی منظور کی گئی برطانیہ میں وقت سے پہلے عام انتخابات کرانے کے لئے مسٹر جانسن کو دو تہائی اکثریت کی ضرورت تھی، جسے وہ حاصل نہیں کر سکے ۔برطانیہ میں 2022 میں عام انتخابات منعقد شدنی ہیں۔پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے لئے مسٹر جانسن کو 434 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت کی ضرورت تھی۔