لندن ۔ 25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے یہ کہتے ہوئے 12 ڈسمبرکو ملک میں نئے انتخابات کروائے جانے کا بیان دیا کہ اس طرح بریگزٹ ڈیل پر وہ قانون سازوں کو مباحثہ کیلئے زائد وقت دینا چاہتے ہیں بشرطیکہ وہ انکی (جانسن) تجویز کی تائید کرتے ہوں۔ ہمارے لئے اخلاقی طور پر ایک لاجواب بات ہوگی کہ لیبر پارٹی انتخابات کے انعقاد کی تائید سے انکار کرے۔