معاملہ کی تحقیقایت کیلئے تحصیلدار کو حکم
یلاریڈی ۔ موضع کو اپنے بورویل سے پانی نہ دینے پر اس خاندان سے کوئی بات نہ کرنے سماجی بائیکاٹ کرنے کی منادی کروانے کا واقعہ منڈل تاڑوائی کے موضع چٹیالہ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل کے چٹیالہ موضع میں ناگیندر راؤ اور اس کے بھائی سے تعلق رکھنے والی زرعی اراضی میں علاقہ والوں نے آبی سہولت کیلئے 20 سال قبل بورویل ڈلوایا تھا اور تب سے علاقہ کی عوام کو اسی بورویل سے پانی سربراہ ہوتا آرہا ہے لیکن 15 دن قبل بورویل کی موٹر خراب ہوکر زیر زمین دھنس گئی جس سے علاقہ کیلئے پانی کا مسئلہ بن گیا اور پنچایت ذمہ داروں نے یہ فیصلہ کیا کہ اس اراضی میں دوسرا بورویل ڈالا جائے جس کو ناگیندر راؤ سے کہنے پر اس نے انکار کردیا اور شرط رکھی کہ اگر بورویل ڈالا گیا تو تین دن عوام کو پانی سربراہ ہوگا اور تین دن میں خود استعمال کرلوں گا ۔ اس کے علاوہ ناگیندر راؤ نے اپنے وکیل سے سرپنچ کویتا ، سرپنچ کے شوہر بالیا اور دو افراد کو نوٹس بھیجی ۔ جس پر برہم علاقہ والوں نے ناگیندر راؤ کے خاندان والوں سے کوئی بات نہ کرنے اس خاندان کا سماجی بائیکاٹ کرنے کی منادی کروائی گئی اگر کوئی ان سے بات کرے گا تو اس شخص کو جرمانہ عائد کیا جائے گیا ۔ اس بائیکاٹ کی شکایت ناگیندر راؤ نے اپنے بیٹوں نرسنگ راؤ چندر راؤ کے ساتھ مل کر ضلع کلکٹر سے کی ۔ جس کے بعد معاملہ کی تحقیقایت کرنے تحصیلدار سنیتا ، سب انسپکٹر کرشنا مورتی موضع پہونچکر عوام سے بات کی اور تفصیلات معلوم کیں۔ دو دن میں دونوں گروپ سے بات کرکے مسئلہ حل کرنے کا تیقن دیا ۔