یلاریڈی ،14۔مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف علاقوں میں زرعی بورویلس کی موٹرس کا سرقہ کرنے والے دو سارقین کو پولیس نے گرفتار کرتے ریمانڈ پر بھیج دیا یلاریڈی سرکل انسپکٹر رویندرا نائیک کی تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو تین ماہ سے لگاتار مختلف مواضعات میں بورویل موٹرس کا سرقہ ہونے پر کسانوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے مالتمیدہ کے راجو۔ سرینواس کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کرنے پر بورویلس موٹرس سرقہ کرنے کا انکشاف ہوا ۔ یہ دو سارقوں نے جملہ اٹھارہ بورویل موٹرس کا سرقہ کیا تھا فی الوقت چھ موٹرس کا سرقہ کرنے کیلئے استعمال کی گئی بائیک گاڑی کو ضبط کرلیا گیا بورویل موٹروں کو ستیم نامی شخص کو دینے کا تحقیقات کے دوران انکشاف کیا گیا مزید تحقیقات کے بعد اور موٹروں کو ضبط کرنے کی بات کہی۔ اس موقع پر سب انسپکٹر ملاریڈی، اے ایس آئی اومیش، کانسٹبل سندیپ، ہوم گارڈ راجو، آشیا و دیگر موجود تھے۔