بورویل میں پھنسے بچے کی بالآخر موت

   

نئی دہلی: 8 سالہ تنمے ساہو جو 7 دسمبر کو مدھیہ پردیش کے بیتول میں بورویل میں گر گیا تھا، ہفتہ کو نکالے جانے کے بعد اس کی موت ہوگئی۔ بیتول ضلع انتظامیہ کے مطابق بچے کو ایمبولینس کے ذریعے بیتول ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ 5 ڈاکٹروں کی ٹیم نے نعش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ پی ایم کے بعد لواحقین میت لے کر گاؤں روانہ ہو گئے۔ یہ واقعہ منگل کی شام اتھنر تھانہ علاقہ کے مانڈوی گاؤں میں اس وقت پیش آیا جب بچہ 55 فٹ گہرے بورویل میں پھنس گیا۔ کلکٹر امانبیر سنگھ بینس نے بتایا کہ بور ویل 400 فٹ گہرا ہے۔ بچہ تقریباً 39 فٹ کی گہرائی میں پھنس گیابچاؤ ٹیم نے بور ویل کے متوازی 44 فٹ گہرا گڑھا کھودا۔ اس کے بعد 9 فٹ کی افقی سرنگ کھودی گئی۔ این ڈی آر ایف اور ڈی ایس آر ایف کے 61 عہدیدار بچاؤ میں لگے ہوئے ہوم گارڈ کمانڈنٹ ایس آر اعظمی جو بچاؤ آپریشن کی نگرانی کی تھی نے بتایا کہ تنمے بورویل میں 39 فٹ پر پھنس گیا تھا۔ بچے کے قد کو تین سے چار فٹ سمجھتے ہوئے ہم نے 44 فٹ تک گڑھا کھودا تھا لیکن بچہ جانبر نہ ہوسکا۔
این ڈی آر ایف اور ڈی ایس آر ایف کے 61 عہدیدار سرنگ کی کھدائی میں مصروف تھے۔ جائے واقعہ مانڈوی گاؤں کے ساتھ ساتھ قریبی 4 گاؤں کے لوگوں نے مدد کے لیے ہاتھ بڑھایا۔ گاؤں والوں نے مفت کھانے سے لے کر بچاؤ میں شامل 200 سے زائد افراد کے لیے ہر طرح کے انتظامات کیے تھے۔ اس کا مقصد صرف تنمے کو ہنستا کھیلتا دیکھنا تھا۔ بچے کے چچا راجیش ساہو نے بتایا کہ آخری رسومات تپتی گھاٹ پر ادا کی گئیں۔