چندی گڑھ۔11 جون (سیاست ڈاٹ کام) چار دن سے جاری بچاؤ آپریشن آج اس وقت ختم ہوگیا جب 2 سالہ فتح ویر سنگھ ایک زیراستعمال شدہ بورویل میں اتفاقی طور پر گر گیا تھا۔ ساری کوششیں رائیگاں ہوگئیں اور اس کی نعش کو باہر نکال لیا گیا۔ ڈاکٹر وائی ایس بنسل اور ڈاکٹر سنتھل کمار پر مشتمل ڈاکٹرس کی ٹیم نے پوسٹ مارٹم کارروائی انجام دی اور اپنی رپورٹ میں اس نتیجہ پر پہنچی کہ کمسن لڑکا چند دن پہلے ہی دَم توڑ چکا تھا۔ فارنسک انسٹیٹیوٹ نے لڑکے کی باقیات کو پولیس اور ورثا کے حوالے کردیا۔ آج دوپہر میں سوگوار فضاء میں اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اپنے والدین کا اکلوتا لڑکا فتح ویر سنگھ 6 جون کو اپنے گھر کے روبرو کھیلتے ہوئے ایک غیرمستعملہ بورویل میں گرگیا تھا۔