بھوپال:مدھیہ پردیش کے نیواڑی ضلع کے پرتھوی پور تھانہ علاقہ میں بورویل میں گرے 5 سالہ بچے کو 90گھنٹوں کے ریسکیو مشن کے باوجود بچایا نہیں جاسکا اور آج صبح سویرے اس کی لاش نکالی گئی۔وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے خود ٹوئٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔ انہوں نے لکھا ہے مجھے بہت دکھ ہے کہ نیواڑی کے سیت پورا گاوں میں اپنے کھیت کے بورویل میں گرے معصوم پرہلاد کو 90گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھی بچایانہیں جاسکا۔ ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور دیگر ماہرین کی ٹیم نے دن راحت محنت کی، لیکن آخر میں آج صبح تین بجے بیٹے کا مردہ جسم نکالا گیا۔مسٹر چوہان نے کہاکہ دکھ کے اس وقت میں وہ اور پوری ریاست پرہلاد کے کنبہ کے ساتھ کھڑی ہے اور معصوم بیٹے کی روح کو سکون کے لئے پرارتھنا کررہی ہے ۔ حکومت کی طرف سے پرہلاد کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جارہا ہے اور ان کے کھیت میں ایک نیا بورویل بھی بنایا جائے گا۔
