بور بچے کی کھال فروخت کرنے کی کوشش ، 2 افراد گرفتار

   

حیدرآباد : /9 فبروری (سیاست نیوز) ورنگل پولیس نے 2 افراد کو گرفتار کرلیا جو بور بچے کے کھال کو فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ پولیس کمشنر ورنگل ڈاکٹر ترون جوشی نے بتایا کہ 28 سالہ بی بالاکرشنا اور اس کا ساتھی 63 سالہ ڈی تروپتی جن کا تعلق بھدرادری کوتہ گوڑم سے ہے اور وہ عادی شکاری ہیں ۔ ملزمین نے اڈیشہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے رابطہ قائم کیا اور ان افراد نے یہ کہا کہ ان کے پاس بور بچے کی کھال ہے اور وہ اس کو فروخت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں گرفتار ملزمین خواہشمند گاہکوں کو بوربچے کی کھال فروخت کرنے کی کوشش کرہے تھے کہ ورنگل کی ٹاسک فورس پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ب