سرائیوو ۔ بوسنیا میں شدید بارش کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی، جب کہ سیکڑوں شہریوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں تباہ ہوگئیں، جب کہ کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی۔ بارش کے باعث سیلاب کے ساتھ کئی علاقوں میں تودے گرنے کے واقعات بھی پیش آئے۔