حیدرآباد۔/19 اگسٹ، ( سیاست نیوز) ملک میں تیزی سے جاری ویکسین کے عمل کے دوران اب بوسٹر ڈوز ( تیسرے ڈوز ) پر بحث جاری ہے۔ اس معاملہ میں سیرم اانسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ( ایس آئی آئی ) کے چیرمین سائر س پونا والا نے اپنا ردعمل ظاہرکیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کووی شیلڈ ویکسین لینے والوں کیلئے تیسری خوراک ضروری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ادارہ کے 7 تا 8 ہزار افراد نے تیسری خوراک بھی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی دوسری خوراک لینے کے 6 ماہ بعدجسم میں عام طور پر اینٹی باڈیز کم ہوجاتے ہیں اسی وجہ سے ہم نے تیسری خوراک بھی لے لی ہے۔ کووی شیلڈ کی دوسری خوراک لینے والے ہر شہری کیلئے تیسری خوراک لینا بہتر رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کوی شیلڈ ٹیکہ لینے کے درمیان دو ماہ کا وقفہ کافی ہے۔ ٹیکہ کی کمی کے سبب ہی حکومت نے تین ماہ کا وقت مقرر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کوئی بھی ہو کسی نہ کسی وقت اس کا اثر ختم ہوجاتا ہے جس کے سبب ہر سال فلو ( وباء ) ویکسین کی طرح ہر سال کوویڈ ویکسین کو فراہم کیا جانا بہتر رہے گا۔ اس خیال کا اظہار ماڈرینا کے بانی رکن توبرایوں نے کیا۔ بھارت کے بشمول چند ممالک میں نقلی کووی شیلڈ بھارت، یوگانڈا اور دیگر افریقی اور ایشیائی ممالک میں نقلی کووی شیلڈ ویکسین کی خوراک منظر عام پر آئی۔ یہ بات ورلڈ ہیلت آرگنائزیشن نے بتائی۔ آکسفارڈ ۔ اسٹراجنیکا کی جانب سے تیار کردہ کورونا ویکسین کو کووی شیلڈ کے نام سے سیرا انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے تیار کیا جارہا ہے۔ جولائی کے بعد اس ماہ میں عہدیداروں کی جانب سے نقلی ٹیکہ کی شناخت کی گئی اور عہدیداروں نے اس نقلی ویکسین کو ضبط کرلیا اور اس کی اطلاع ڈبلیو ایچ او کی جانب سے بھی دی گئی۔ عالمی ادارہ نے ایک بیان میں بتایا کہ بھارت اور افریقی ممالک میں عہدیداروں کی جانب سے ضبط شدہ ویکسین کی سیرم انسٹی ٹیوٹ نے جانچ کی اور اس ویکسین کو نقلی قرار دیا۔کیسوں میں کمی کے ساتھ ساتھ نئے کیسوں میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔پیر کے دن 25 ہزار سے کم ریکارڈ کئے گئے۔ تاہم منگل کے دن ان کیسوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی دن کُل کیسوں کی تعداد 17,97,559 کوویڈ ٹسٹ کئے گئے جن میں 35,175 کو کوویڈ کی تصدیق ہوئی اور 440 اموات واقع ہوئیں۔ جس کے سبب کیسوں کی تعداد3,22,85,857 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 432519 اموات ہوئی ہیں۔ اس طرح ایک ہی دن میں 37 ہزار شہری کوویڈ سے صحتمند ہوئے ہیں۔ ریکوری کا فیصد 97.52 تک پہنچ گیا ہے ملک میں موجود مثبت کیسوں کی تعداد 3,67,415 پائی جاتی ہے۔ گزشتہ 148 دنوں میں یہ کم تعداد ہے۔ کُل کیسوں میں ایکٹیو کیسوں کا فیصد 1.14 ہے۔ مارچ 2020 کے بعد یہ اب تک کی کم تعداد کا ہونا خصوصی کا حامل ہے۔ جبکہ منگل کو ایک ہی دن میں 55,15.075 ویکسین خوراک فراہم کی گئی جبکہ ابھی تک 56 کروڑ سے زائد ویکسین خوراک کی تقسیم عمل میں لائی جاچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے یہ بات بتائی۔
