حیدرآباد 27 جنوری (سیاست نیوز) یوم جمہوریہ تقاریب کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے تحت ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور فوجی تنصیبات کے قریب چوکسی برتی جارہی ہے۔ قوم دشمن عناصر کی جانب سے حملے کئے جانے کے اندیشہ کے تحت سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ سکندرآباد کے بولارم علاقہ میں بھی واقع فوجی تنصیبات کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔ اِن راستوں کی مسدودی کا عمل 24 جنوری رات 10 بجے سے 27 جنوری شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ ترملگیری ملٹری علاقہ میں واقع سڑک کو بند کردیا گیا ہے۔ تاہم ایمبولنس اور ایمرجنسی میڈیکل کیس کی صورت میں گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔