بولسنارو کی اپنی سزا کے خلاف عدالت میں اپیل

   

برازیلیا، 28 اکتوبر (یو این آئی) برازیل کے سابق صدر جیر بول سنارو نے پیر کے روز سپریم فیڈرل کورٹ میں اپیل دائر کی، جس میں 2023 کی بغاوت کی ناکام کوشش میں اپنے کردار کیلئے 27 سال اور 3 ماہ کی قید کی سزا پر نظرثانی اور تخفیف کی درخواست کی گئی ہے ۔ بول سنارو کی قانونی ٹیم نے دلیل دی ہے کہ مقدمہ میں مناسب طریقہ کار کی خلاف ورزی کی گئی، جس میں دفاع کا مناسب موقع نہیں ملا ہے ۔ انہوں نے الزامات کی بنیاد پر مقدمہ چلانے کے طریقے میں قانونی غلطیوں کا بھی ذکر کیا۔ سپریم فیڈرل کورٹ نے ستمبر میں 4-1 کا فیصلہ سنایا کہ بول سنارو نے 2022 کے انتخابات میں اپنی شکست کے بعد اقتدار میں رہنے کیلئے جرائم پیشہ تنظیم کی قیادت کی۔ سابق صدر کو پانچ الزامات میں سزا سنائی گئی، جن میں بغاوت کی کوشش، جمہوری قانون کی حکمرانی کو پرتشدد طریقے سے ختم کرنے کی کوشش، مسلح جرائم پیشہ تنظیم کی قیادت، املاک کو شدید نقصان، اور محفوظ تاریخی وراثت کی تباہی شامل ہے ۔