ریو ڈی جنیرو 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) برازیل کے صدر جایئربولسونارو نے سیکیورٹی کی وجہ سے سوئس شہرداؤس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے اجلاس میں شرکت کے لئے اپنا مجوزہ دورہ منسوخ کردیا ہے ۔قبل ازیں اسی ہفتہ مسٹر بولسونارو نے کہا تھا کہ وہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر مجوزہ ڈبلیو ای ایف کے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔ صدارتی ترجمان اوٹاویو ریزو بروس نے کہا ‘‘صدر کا داؤس کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے ۔ میں نے حال ہی میں ان سے ملاقات کی ہے ۔ہم پہلے ہی دورہ و منسوخ کرنے کی وجہ کا اعلان کر چکے ہیں۔ ان مسائل میں اقتصادی اور سیکورٹی کے ساتھ ساتھ سیاسی وجوہات بھی ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس 20 سے 24 جنوری کے درمیان سوئٹزرلینڈ کے داؤس میں ڈبلیو ای ایف کا اجلاس ہونے والا ہے ۔