بولٹن کی وینزویلا کو مزید پابندیوں کی ھمکی

   

ماسکو، 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے وینزویلا کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس کی فوج اپوزیشن کی جانب سے پہنچائی جا رہی انسانی امداد کو مسدود کرنا جاری رکھتی ہے تو اسے مزید پابندیوں اور ‘تنہائی’کا سامنا کرنا پڑے گا ۔بولٹن نے ہفتہ کو ٹوئٹر پر لکھا‘‘وینزویلا کی فوج کے پاس اختیار ہے ، چاہے تو وہ جمہوریت کواختیار کرے ، شہریوں کی حفاظت کرے اور انسانی امداد کو اجازت دے یامزید پابندیوں اور تنہائی کا سامنا کرے ’’۔