ویلنگٹن۔ ٹام لیتھم اس ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف ایک تجربہ کار ونڈے ٹیم کی قیادت کریں گے، جو ہندوستان میں اکتوبر میں شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کی آخری سیریز ہے۔ ٹرینٹ بولٹ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے بعد تقریباً ایک سال میں اپنا پہلا ونڈے میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں اور ٹیم میں کمر کی تکلیف سے صحت یابی کے بعد کائل جیمیسن کی ونڈے میں واپسی بھی شامل ہے۔ مارک چیپمین اور جمی نیشم اپنے پہلے بچوں کی پیدائش کی وجہ سے چار میچوں کی سیریز سے محروم رہیں گے، جبکہ ایش سودھی بھی کرکٹ کے مصروف دور سے قبل اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔ کین ولیمسن دورہ انگلینڈ کے دوران ٹریننگ کے لیے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔