جودھپور 27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے بیان کے بموجب دو گاڑیوں کے تصادم میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک منی بس کا ٹائر جمعہ کے دن پھٹ پڑا جس کے بعد وہ ایک بولیرو کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔