واشنگٹن، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بولیویا میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات وہاں پر تشدد مظاہروں کو دیکھتے ہوئے امریکہ نے وہاں مقیم اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو وطن لوٹنے کا حکم دیا ہے اور بولیویا کے لیے ‘سفر نہ کرنے ’ سے متعلق ممالک کی فہرست میں ڈال دیا ہے ۔ محکمہ خارجہ نے منگل کو جاری ایک سفری ہدایت نامہ میں کہا‘‘محکمہ نے بولیویا میں سیاسی اتھل پتھل پر ہو رہے مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے تمام سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو وطن لوٹنے کا حکم دیا ہے ۔ امریکہ حکومت کے پاس بولیویا میں امریکی شہریوں کو ہنگامی صورت حال میں تحفظ دینے کی صلاحیت انتہائی کم ہے ’’۔ محکمہ نے اس ایڈوائزری کو سفر نہ کرنے سے متعلق سیریز -4 میں رکھا ہے اور شہریوں کے لئے بولیویا کے سفر نہ کرنے سے متعلق انتباہ بھی جاری کیاہے ۔ محکمہ نے مشاورت جاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بولیویا کے بڑے شہروں میں مظاہرین سڑکوں اور اداروں کو بند کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مختلف سروسز، بینک اور دیگر سرگرمیاں بھی ٹھپ ہو گئی ہیں۔ کئی جگہ پر تشدد احتجاج بھی ہوا ہے جن پر قابو پانے کے لئے سیکورٹی فورسز کا استعمال کیا گیا ہے ۔قابل غور ہے کہ بولیویا میں جاری احتجاج و مظاہرہ کے درمیان ملک کے صدر ایوو مورالیز اور نائب صدر الوارو گارسیا لنیرا نے اتوار کو اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیاتھا۔
