لا پاز، 28 اکتوبر (یو این آئی) بولیویہ کے وسطی کوچابامبا علاقے میں پیر کے روز بین ریاستی روٹ کی بس پہاڑی سڑک سے 600 میٹر سے زیادہ نیچے گرنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک اور 36 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ریجنل پولس کمانڈر راجر کوسٹاس نے تصدیق کی کہ زخمیوں بشمول 23 سالہ ڈرائیور کو کوئلاکلو کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے ۔ بولیویہ کے قومی ٹرانسپورٹ کے سربراہ، عمر زیگادا کے مطابق گاڑی میں موڑ پر گر کر تباہ ہوگئی، جہاں پر سڑک بہت تنگ تھی اور حد بصارت بھی کم تھی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں امدادی کارکنوں اور مقامی افراد کو ملبے سے نعشوں اور زندہ بچ جانے والوں کو بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔