بولیویا میں بس دریا میں گر گئی 25 افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

لا پاز ( بولیویا ) 22 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) بولیویا میں ایک بس 200 میٹر گہری دریا میں جاگری جس کے نتیجہ میں 25 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ یہ بس ایک اور بس سے ٹکرا جانے کے بعد دریا میں جا گری ۔ پولیس سربراہ یوری کالیڈران نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ بس اوور ٹیک کرنے کی کوشش کے دوران ایک اور بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں وہ دریا میں جا گری ۔ ابتداء میں ہلاکتوں کی تعداد 17 بتائی گئی تھی جو بعد میں 25 تک جا پہونچی ۔ حکام نے بتایا کہ نعشیں نکالنے کا کام جاری ہے اور اب تک 25 ہلاکتوں کی توثیق ہوگئی ہے ۔ حادثہ میں مزید 24 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔