سکرے ، 3 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بولیویا کی فوج کا ایک طیارہ انسانی امداد مشن کے دوران حادثے کاشکار ہو گیا جس میں عملے کے دو ارکان سمیت چھ افراد ہلا ک ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق طیارے جنوب مشرقی شہر ٹرینیڈاڈ کے نزدیک اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب کورونا وبا کے درمیان اسپین کے چار شہریوں کو ان کے ملک لے جایا جا رہا تھا ۔ یہ طیارہ انہیں سانتا کروز تک پہنچانے والا تھا ۔ فضائیہ نے ٹویٹ کیاکہ فوج کا ایک طیارہ 2 مئی کو مقامی وقت کے مطابق شام ایک بجکر 42 منٹ پر گر کر تباہ ہو گیا تھا ۔ طیارہ انسانی مشن کے تحت اسپین کے شہریوں کو سانتا کروز لے جا رہا تھا ۔ محکمہ شہری ہوا بازی حادثے کی تحقیقات کیلئے بورڈ تشکیل دے گا جو آٹھ دن کے اندر اندر حادثے کی وجوہات کی ایک رپورٹ پیش کرے گا ۔