بولیویا میں ہنگامی صورتحال ،پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس

   

Ferty9 Clinic

لا پاز، 12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بولیویا سینیٹ کے دوسرے نائب اسپیکر جیئنن آنیز نے کہا کہ ملک کے صدر ایوو مورالیز کا سرکاری طور پر استعفیٰ قبول کرنے اور آنیز کو عبوری صدر کا اعلان کرنے کو لے کر منگل کو بولیویا پارلیمنٹ کی خصوصی میٹنگ بلائی گئی۔مسٹر آنیز نے کہا‘‘ہم آئینی نظام کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اس وجہ سے ہم نے تمام اتحادی اور سینیٹر کی منگل کو میٹنگ بلائی گئی‘‘۔اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ بولیویا میں 22 جنوری 2020 تک ایک بار پھر انتخابات کرا ئے جائیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ بولیویا میں اکتوبر میں انتخابات کرائے گئے تھے اور سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق مسٹر مورالیز پہلے راؤنڈ میں کامیاب رہے تھے لیکن اپوزیشن پارٹی کے رہنما کارلوس میسا نے مسٹر مورالیز پر الیکشن میں جوڑتوڑ کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو ماننے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد وہاں صورتحال کشیدہ ہوگئی ۔اس دوران امریکی ادارہ-اوایس کی ابتدائی رپورٹ میں بھی اکتوبر میں ہوئے انتخابات میں دھاندلی کی بات سامنے آئی تھی۔