لاپاز /24 نومبر( سیاست ڈاٹ کام ) بولیویا کانگریس نے ہفتہ کے دن تازہ انتخابات کے انعقاد کے قانون کی منظوری دے دی اور کہا کہ ایک نگرانکار حکومت تشکیل دی جائے گی جو انتخابات تک حکومت کا کام کاج سنبھالے گی ۔ 20 اکٹوبر کو منعقدہ انتخابات متنازعہ بن گئے تھے جبکہ ان کے بعدملک میں تشدد پھوٹ پڑا تھا ۔