بولیویا کی سیکس ورکرز کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے برساتی کا استعمال کریں گی

   

لاپاز: لاطینی امریکہ کے ملک بولیویا میں سیکس ورکرز نے کہا ہیکہ وہ اپنے کام کو دوبارہ شروع کر رہی ہیں اور اپنی حفاظت کیلئے بلیچ، دستانے اور نیم شفاف برساتی کا استعمال کریں گی۔سیکس ورکرز نے کہا کہ بولیویا کی ’نائٹ ورکرز آرگنائزیشن‘ یعنی ان افراد کی تنظیم جو رات کے اوقات میں اپنے پیشے پر جاتے ہیں، نے ان حفاظتی اشیا کے استعمال کی تجویز دی ہے۔ تنظیم کا کہنا ہیکہ انکی مدد سے کام کے دوران کورونا سے محفوظ رہا جا سکے گا۔بولیویا میں سیکس ورکرز کے پیشے کو قانونی تحفظ حاصل ہے اور اس مقصد کیلئے قحبہ خانوں کو باقاعدہ لائسنس جاری کیے جاتے ہیں۔