بیونس آئرس: بولیویا کی عبوری صدر جینین انیز شاویز کورونا سے متاثر پائی گئی ہیں۔عبوری صدر نے جمعرات کے روز ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا‘‘میرا کورونا ٹسٹ پازیٹو آیا ہے ۔ میں نارمل محسوس کر رہی ہوں اور تنہائی میں کام کروں گی’’۔اس سے قبل ، بولیویا کے وزیر صحت ، سنٹرل بینک کے سربراہ اور صدر انتظامیہ کے سربراہ بھی کوروناوائرس میں مبتلا پائے گئے تھے ۔ ان لوگوں کا کا علاج کیاجارہا ہے۔ کرونا کے اثرات کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ 11 مارچ کو اسے ایک وبائی بیماری قرار دیا تھا۔
ابھی تک بولیویا میں کورونا کے 43،000 کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 1500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
