بولیویا کے شہری کو شیطانی مجسمے بنوانا مہنگا پڑگیا

   

بولیویا: بولیویا کے ایک کانکن نے سینگوں والی شیطانی کھوپڑیاں اور دیگر پراسرار جانور اپنے گھروں کی دیواروں پر تعمیر کئے تھے۔ لیکن اب مقامی افراد اس سے خوف کھانے لگے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شاید اس گھر میں جادوئی اور شیطانی عمل بھی ہوتے ہیں۔یہ مکان ایل ایلٹو نامی شہر میں قائم کیا گیا ہے جو بلندی پر واقع ہے۔ ڈیوڈ شوک نامی کان کن نے اپنے مکان کی تعمیر کے بعد ایک فنکار کو بلایا اور اس سے کہا کہ گھر کی دیواروں، دروازوں اور چھت پر لکڑی اور سیمنٹ سے بنے خوفناک شیطانی مجسمے بنائے۔ان میں انسانی کھوپڑیوں پر سینگ بھی بنوائے گئے جو دیو نما شبیہہ ظاہر کرسکیں۔ اسی طرح دروازے پر اڑدہے اور ڈریگن کاڑھے گئے ہیں۔