بنگلورو : کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی جمعہ کی شام دہلی کا دورہ کریں گے جہاں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے کنونشن میں شرکت کریں گے ۔مسٹر بومئی نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آنے والے اتوار کو وزرائے اعلیٰ اور ریاستی صدور کی میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں وہ بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ پارٹی ہائی کمان سے بھی ملاقات کریں گے ۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر بومئی نے کہا کہ 545 پی ایس آئی عہدوں کی تقرری میں غیر قانونی گھوٹالے کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات کر رہے کرائم انوسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) امرت پال کا تبادلہ معمول کا عمل ہے ۔