بومرا کی مثال ہمارے سامنے ہے:محمدعامر

   

کراچی : پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے ہندوستانی فاسٹ بولر جسپریت بومرا کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ ٹیم کو کامیابی دلوانے والے اِس بولر کے ناقص مظاہروں کے متعلق کوئی سوال نہیں کرتا جبکہ ٹیم انتظامیہ نے نازک وقت میں اپنے بولر کا مکمل ساتھ دیا۔ 28 سالہ محمد عامر جنھوں نے ڈسمبر 2020ء میں بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد اِس لئے کہہ دیا تھا کہ اِنھیں ذہنی طور پر ہراسانی کا سامنا ہے جو انتظامیہ کے ساتھ اِن کے ساتھ سلوک کررہا ہے۔ محمد عامر نے کہاکہ انتظامیہ کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی مدد کرے نہ کہ چند مقابلوں میں ناقص مظاہروں کے بعد اِن پر تنقید کرنا شروع کردے۔ انھوں نے مزید کہاکہ کسی بھی کھلاڑی کو چار پانچ مقابلوں کی مایوس کن کارکردگی پر تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہئے اور اگر آپ کو یاد ہوگا کہ جسپریت بومرا جنھوں نے آسٹریلیا کی سیریز میں 16 مقابلوں میں صرف ایک وکٹ ہی حاصل کی تھی لیکن کسی نے اِن سے سوال نہیں کیا کیوں کہ انتظامیہ جانتا ہے کہ وہ ایک ٹیم کو میچ میں کامیابی دلانے والے بولر ہیں۔ عامر کے بموجب یہ وہی وقت تھا جب بومرا کو انتظامیہ کی حمایت کی ضرورت تھی اور انتظامیہ نے اپنا فرض بخوبی نبھایا۔ اِس کے علاوہ انھوں نے کرسٹیانو رونالڈو کی بھی مثال دی جن کا ٹیم انتظامیہ بھی بُرے وقت میں اپنے کھلاڑی کا بہترین ساتھ دیا۔