اسپیلبرگ: فن لینڈ کے والتری بوٹاس نے اتوار کے روز پول پوزیشن سے شروعات کرتے ہوئے آسٹریا گراں پری میں سیزن کی پہلی فارمولہ ون ریس جیت لی ، جبکہ ان کے ساتھی سات بار کے عالمی چمپیئن برطانیہ کے لوئس ہملٹن چوتھے نمبر پر رہے ۔فارمولا ون سیزن کا آغاز اس سال کورونا کی وجہ سے تاخیر کے ساتھ ہوا تھا اور پہلی ریس آسٹریا کے گراں پری کے ناظرین کے بغیر ڈرامائی انداز میں ختم ہوئی۔ ریڈ بل رنگ سرکٹ میں موجود سیفٹی کار ڈرائیور مستقل مصروف رہا اور 20 میں سے 11 کاریں ہی ریس ختم کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ ریس ناظرین کے بغیر منعقد کی گئی۔فراری کے چارلس لاکرک نے سب کو حیرت میں ڈال کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ میک لارن کے لینڈو نورس تیسری پوزیشن پر رہے ۔ ریس کے سب سے کم عمر ڈرائیور 20 سالہ نورس پہلی بار پوڈیم پہنچے ۔چھ بار کے عالمی چمپیئن ہیملٹن دوسری مرتبہ جرمانہ وصول کرنے کے بعد دوسرے سے چوتھے نمبر پر پھسل گئے ۔ ہیملٹن کو ایک ٹائم پنالٹی مل گئی۔ ریڈ بل نے ہفتے کے کوالیفائینگ فیصلے کو چیلنج کیا۔