میلبورن۔ ہندوستانی تجربہ کار ٹینس اسٹار روہن بوپنا اپنے ساتھی میٹ ایبڈن کے ساتھ چہارشنبہ کو آسٹریلین اوپن کے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل ہوئے اور43 سال کی عمر میں پہلی بار دنیا کے سب سے معمر ترین کھلاڑی بننے کے لیے تیار ہیں جب تازہ ترین اے ٹی پی رینکنگ اپ ڈیٹ پیرکو گرانڈ سلام ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد جاری کی جائے گی۔دوسری سیڈ ہند۔ آسٹریلیا کی جوڑی نے مارگریٹ کورٹ ایرینا میں چھٹے سیڈ ارجنٹیناکی جوڑی میکسیمو گونزالیز اور آندریس مولٹینی کو 6-4، 7-6 (7-5) سے شکست دی۔کوارٹر فائنل کی اس کامیابی نے بوپنا کو اے ٹی پی رینکنگ میں موجودہ عالمی نمبرایک امریکہ کے آسٹن کراجیک سے آگے بڑھا دیا۔ کریجیک اپنے کروشیائی ساتھی ایوان ڈوڈگ کے ساتھ دوسرے راؤنڈ میں باہر ہو ئے۔بوپنا اور ایبڈن کا اگلا مقابلہ سیمی فائنل میں چیک-چینی جوڑی ٹوماس مچاک اور زیزین ڑانگ سے ہوگا۔