نئی دہلی7فروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی جمعہ کو شمال مشرقی ریاست کے آسام میں نئے امن سمجھوتے کے درمیان دستخط کرنے کے لئے پہنچنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ بوڈو امن معاہدہ تاریخ بننے جارہی ہے ۔ نڈا نے ٹوئٹ کیا کہ ’’آسام کے کوکرا جھاڑ اس تاریخی موقع پر مسٹر نریندر مودی جی کا خیر مقدم کرنے کے لئے بے تاب ہے ۔ بوڈو امن معاہدہ آسام میں تاریخ بنانے کے لئے تیار ہے اور ریاست شدت پسندی سے ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔ ہم بوڈو معاہدے پر دستخط کریں گے جس سے عشروں سے جاری مسائل کا خاتمہ ہوگا‘‘۔