بوکارو اسٹیل پلانٹ میں ٹرینی ٹیکنشن کے لیے درخواستوں کی طلبی

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): اسٹیل اتھاریٹی آف انڈیا لمٹیڈ نے بوکارو اسٹیشل پلانٹ میں ٹکنیشن کی جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آپریٹر کم ٹکنیشن ٹرینی 302 ، آپریٹر کم ٹکنیشن ( بائیلر ) 8 ، اٹنڈنٹ کم ٹکنیشن ٹرینی 153 اس طرح جملہ 463 جائیداد ہیں جب کہ شعبہ جات میکانیکل ، میٹروالوجی ، الکٹریکل کیمیکل وغیرہ ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے دسویں جماعت کامیابی کے ساتھ متعلقہ ٹریڈ اپرنٹیز / انجینئرنگ ڈپلوما ، بائیلر کامپٹنسی سرٹیفیکٹ کے علاوہ جسمانی قد و خال ہونا لازمی ہے اور امیدوار کی عمر 28 سال سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔ امیدوار کا انتخاب تحریری ، تقریری اور فزیکل ٹسٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ خواہش مند اہل ، بے روزگار امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن میں 11 اکٹوبر 2019 تک داخل کرسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے ویب سائٹ sail.co.in ملاحظہ کریں ۔۔