بیونس آئرس۔2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال کے بدترین حریف بوکا جونیئرز اور ریورپلیٹ کی ٹیموں نے مقابلے کی ایک بار پھر تیاریاں شروع کر دیں جس سے دس ماہ پہلے میدان جنگ بننے اور حملے میں زخمی ہونے کھلاڑیوں کے مناظر یاد آنے لگے۔ارجنٹینا کے دو سخت مخالف فٹبال کلبز بوکا جونیئرز اور ریور پلیٹ نے پھر سے آمنے سامنے آنے کی تیاریاں کر لی، رواں ماہ 22 تاریخ کو لیبرٹیڈرز کا سیمی فائنل مقرر ہے جس میں دونوں روایتی حریف مدمقابل ہوں گے۔اس میچ سے پہلے فٹبال حلقوں میں خوف کی فضا پھیلنے لگی، دس ماہ پہلے کے کشیدہ حالات، کھلاڑیوںکی بس پر حملہ اور تماشائیوں، پولیس میں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے والی تلخ یادیں ابھرنے لگیں۔