بوکوحرم کے 280 شدت پسند ہلاک

   

نیامی (نائجیر) /3 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) نائجیر محکمہ دفاع کے مطابق نائجیر فوج نے اپنے ملک کی نائجیریا کے جنوب مشرق سرحد کے قریب 280 سے زیادہ بوکوحرم شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ۔ فوج کے ٹیلیویژن بیان میں کہا گیا کہ ڈسمبر 28 سے شروع کردہ مہم میں بوکو حرم کے 200 جہادیوں کو فضائی حملہ میں اور 87 شدت پسندوں کو زمینی فوج نے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔ لیک چاڈ علاقہ میں نائجیریا کے اسلامی انتہاپسندوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر مغربی آفریقی قائدین نے نومبر میں ایک ٹینک طلب کی تھی ۔