بوکو حرام کا بس پر حملہ،مسافروں کا اغوا، ایک ہلاک

   

Ferty9 Clinic

یونڈے ، 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مشرق افریقی ملک کیمرون میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام نے مسافروں سے بھری ایک بس پر حملہ کرکے ڈرائیور کو قتل کر دیا اور سات مسافروں کا اغوا کر لیا۔کیمرون کی فوج نے یہ اطلاع دی۔فوج کے مطابق بس میں کل 19 مسافر سوار تھے ۔ دہشت گردانہ حملہ میں بس ڈرائیور کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی اور سات مسافروں کا اغوا کر لیا گیا جبکہ دیگر 11 مسافروں کو سکیورٹی فورسز نے بچا لیا۔ فوج نے بتایا کہ یہ حادثہ شمالی لوگون علاقے کے دبنگا میں ہوا۔اطلاعات ہیں کہ کیمرون کی فوج نے دہشت گردوں کی قید سے مسافروں کی محفوظ واپسی کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ۔