بوکو حرام کے حملہ میں کیمرون کے چھ فوجی ہلاک

   

یائونڈے۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کیمرون سے تعلق رکھنے والے چھ فوجی ملک کے شمالی بعید علاقہ میں بوکو حرام کی جانب سے کیئے گئے حملہ میں ہلاک ہوگئے۔ مقامی انتظامیہ کے ایک اعلی سطحی عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ جہادیوں کے حملہ میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جو ایک فوجی چوکی پر کئے گئے تھے۔ پانچ فوجی حملہ کے دوران اور ایک فوجی دوران علاج زحموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ فوجی افسران نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ حملہ آور بوکوحرام کے جہادی تھے۔ یاد رہے کہ اسی علاقہ میں جسے سوئیرم کہا جاتا ہے، 10 جون کو کئے گئے ایک حملہ میں کیمرون کے 17 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ سوئیرم نائجیریا کی سرحد سے بہت قریب واقع ہے۔