لاگوس،10 جون (سیاست ڈاٹ کام)نائیجیریا کے شمال مشرقی ریاست بورنو میں گوبیو علاقے کے جووو وارڈ میں منگل کی رات بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 69 لوگ مارے گئے جن میں زیادہ ترخواتین اور بچے تھے ۔ایک فوجی ذرائع نے آج بتایا کہ یہ حملہ اونو گاؤں میں حملے کے بعد کیاگیا ہے ۔اونو گاؤں میں دہشت گردوں نے 6 فوجیوں کو مار ڈالا اور حملے کے بعد سے بڑی تعداد میں فوجی لاپتہ بھی ہیں۔جووو،گوبیو علاقے کا چھوٹا قصبہ ہے جو بورنو کے دارالحکومت میدوگوری سے تقریباً 85 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے ۔