بوکو حرام کے ٹھکانے تباہ

   

لاگوس، 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نایجیریائی فضائیہ (این اے ایف ) نے کہاہے کہ انہوں نے شمال مشرقی ریاست بورنو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے ایک مسکن کو منہدم کر دیا ہے ۔ این اے ایف کے ترجمان ابي کنلے دارامولہ نے چہارشنبہ کو ایک بیان میں کہا کہ این اے ایف کی مہم میں بوکو حرام کے متعدد دہشت گردوں کی موت بھی ہوئی ہے ۔ بیان کے مطابق یہ فوجی مہم خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر منگل کو چلائی گئی جس میں اس کی تصدیق کی گئی تھی کہ بوکو حرام کے کچھ رہنما معاہدہ کے لئے مذکورہ مسکن میں میٹنگ کرنے والے ہیں۔مسٹر دارامولہ نے کہا کہ دہشت گردوں کے وہاں سے فرار کے دوران ہونے ولے فضائی حملے میں ان لوگوں کی موت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس دہشت گرد تنظیم کے ٹھکانوں پر کارروائی آگے بھی جاری رہے گی۔نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں بوکو حرام کا اثر و رسوخ ہے اور وہ یہاں مسلسل عدم استحکام پھیلائے رہتے ہیں۔ یہ دہشت گرد تنظیم شمالی مشرقی نائیجیریا میں فوج کے جوانوں کو نشانہ بناتا آیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ مارے جا چکے ہیں۔